ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی شعیب ملک نہیں تو پھر کون؟

پاکستان کی بھابھی کے نام سےمشہور معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا حقیقی زندگی میں کافی چلبلی اور پر مزاح ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔

جس پر ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔ ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ سے اس جواب کی توقع نہیں تھی لوگ امید کررہے تھے کہ ثانیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھونی یا شعیب ملک کانام لیں گی لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لے کر سب کو حیران کردیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شاہ رخ خان کے لئے گلوکار زین ملک کا اپنی گرل فرینڈ سے انوکھا مطالبہ، جا ن کر حیران رہ جائیں گے