جاتی امرا جلاس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں:جانئے

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان کو راتوں رات محلاتی سازشوں کی نذر کر دیا گیا تاہم غیرجمہوری اقدام کو عوام توہین تصور کرتے ہیں اور جمہوری قوتیں غیرجمہوری اور غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔ اس اہم اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک تھے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’کالا باغ ڈیم کیس ! سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن ‘‘ چیف جسٹس نے15دن میں کیا کرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگوا دیں