جعلی سینئر وفاقی وزیرکامنجمد اکاؤنٹ بحال کروانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

جعلسازی سے سرکاری محکموں کو پروٹوکول حاصل کرنے والے جعلی سینئر وفاقی وزیر نے منجمد اکاؤنٹ بحال کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ملزم جعلی وفاقی وزیر سلامت چوہان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے، گورنر سٹیٹ بینک اور دبئی اسلامک بینک کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار سلامت چوہان کے خلاف جعلسازی کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ایف آئی اے کی درخواست پر دبئی اسلامک بینک نے درخواست گزار کا اکاؤنٹ بے بنیاد طور پر منجمد کر رکھا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  6 مئی کومجھ پر گولی چلانے والا شخص کون تھا ؟ احسن اقبال