جمائما خان اور ریحام خان آمنے سامنے آ گئیں ۔۔۔۔۔ اب کتاب کا معاملہ کیا رخ اختیار کرے گا ؟ جانیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے اس وقت ہر طرف ہیں اور مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم ،زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں تاہم اب جمائمہ گولڈ سمتھ ایک

مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں اور پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جہنم میں بھی ایسا غیض و غضب نہیں ہے جیسا اس عورت میں ہوتاہے جس کے بچوں کو حقارت اور مجرمانہ طور پر ہتک عزت کا نشانہ بنایا جائے ۔واضح رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کا مقدمہ درج کرواوں گی۔واضح رہے کہ سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار حامد میر نے اپنے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں جمائما خان سے گفتگو کا کچھ سال پرانا ایک کلپ دکھا یا ۔حامد میر نے جمائما خان سے سوال کیا کہ آپ عمران خان کے مستقبل کو کیسا دیکھتی ہیں ؟اس پر جواب دیتے ہوئے جمائما خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایماندار شخص ہیں اور ان کا پاکستان کے لیے مضبوط ویژن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے مجھے یہ بات نہیں کرنی چاہیے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے بچوں کی ماں ہونے کے ناطے مجھے ان کی حفاظت کی فکر ہے۔(ن)

مزید پڑھیں  View Point | 20 June 2018 | Urdu tv online

دوستوں سے شئیر کریں