جمائمہ خان کا ایسے انسان کے ساتھ رہنا بہت مشکل تھا۔۔۔عائشہ گلالئی میدان میں آگئیںعمران خان کو ایک دفعہ پھر نشانہ بنا دیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر بدکرداری کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بولنے کے بعد ناصرف جمائمہ کو ہراساں کرنے والے شخص کی رپورٹ کرنے کی ہمت ملی بلکہ پوری دنیا میں ایک مہم شروع ہو گئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ”جمائمہ کی بات میں اس لئے کر رہی ہوں کہ اسے ایک آدمی ایس ایم ایس اور کالز کے ذریعے ہراساں کرتا تھا، پھر اس خاتون نے دو سال بعد آواز اٹھائی۔ اور میرے خیال سے وہ دو سال بعد میرے بولنے کے بعد بولی ہیں اور ان کو یہ ہمت میرے بولنے کے بعد آئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات کو دیکھا نہیں جا سکتا اور وہ اپنی نشانیوں سے پہچانا جاتا ہے جسے ہم سب مانتے ہیں۔ امریکہ سے برطانیہ تک سارے ایوان ہل گئے ہیں، سینیٹرز کے سینیٹرز استعفے دے رہے ہیں حتیٰ کے برطانیہ کے وزیر دفاع نے بھی ہراسگی کے معاملے پر ہی استعفیٰ دیا ہے۔ پوری دنیا میں ہراسگی کے خلاف ایک مہم شروع ہو گئی ہے، یہ میرے بولنے سے پہلے نہیں ہوا، یہ میرے بولنے کے بعد ہوا ہے ۔“
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خان صاحب مجھے معاف کر دینا ۔۔ میں کپتان کو ٥٠ لاکھ دوں گا اگر ۔۔ نعیم بخاری نے عمران خان کے متعلق کیا کہا اور پھر معافی بھی مانگی