جماعت اسلامی نےن لیگ کی حمایت کرکےپیٹھ میں چھراگھونپا،نعیم الحق

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ 2018ء): تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حمایت کرکے پیٹھ میں چھراگھونپا ہے،ہماری وجہ سے سراج الحق سینیٹر بنے، ن لیگ کی حمایت پرافسوس ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل رہنماء پی ٹی آئی نعیم الحق نے سراج الحق کی نلیگ کی حمایت پرردعمل میں کہاکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ن لیگ کی حمایت پرافسوس ہوا۔
ہماری وجہ سے سراج الحق سینیٹر بنے۔جماعت اسلامی نے پیٹھ پرچھرا گھونپا ہے۔ہماری وجہ سے جماعت اسلامی کے امیدوار سینٹرزمنتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا بلکہ تحریک انصاف کی حمایت بلوچستان کے امیدواروں کے ساتھ ہے۔واضح رہے جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل میڈیا کوبتایا کہ مجھے احساس ہے کہ میرا ووٹ بہت قیمتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شخصی میرٹ کی بنیاد پرووٹ دیں گے۔ہمارا ووٹ فیصلہ فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مزید پڑھیں  مجھے چیف جسٹس پر فخر ہے۔۔۔عمران خان نے چیف جسٹس کو ایسا چیز پیش کردی کہ (ن)لیگ والے ہکا بکا رہ جائیںگے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments