جو بھی سعودی خواتین کیساتھ شادی کرنا چاہتا ہےبس یہ اہم کام کریںاور اپنی خواہش پوری کریں

ر یاض(نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیرملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کردی۔سعودی خواتین سے سعودی عرب میں شادی کرنے والے غیرملکیوں کو منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیرملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کردی ہے۔جس کا مقصد نشئی غیرملکیوں کی سعودی خواتین سے شادی کی حوصلہ شکنی کرنا اور سعودی خواتین کو ایسے افراد سے شادی کے بعد پیش آنے والے سماجی مسائل اور دیگر مشکلات سے چھٹکارہ دلواناہے ۔سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور کلینکس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ آئندہ سے سعودی مرد یا خاتون سے شادی کے خواہش مند افرد کا منشیات کے استعمال بارے طبی ٹیسٹ لازمی ہو گا اورسعودی خواتین سے شادی کی اہلیت کی شرائط میں بھی اس میڈیکل ٹیسٹ کو شامل کر دیا گیا ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’کرپشن کیسز‘‘ وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کر دی گئی