جو بھی ہو جائےاس ملک کی مدد جاری رکھیں گے ، سعودی شہزادے کے بیان نے دل خوش کر دیا

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے یمن ، اس کی آئینی قیادت اور معیشت کے لیے سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ یمن کو تمام شعبوں میں درپیش حالیہ چیلنجوں پر قابو پایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا یہ موقف یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جانب سے کیے جانے والے ٹیلیفونک رابطے میں سامنے آیا۔ بات چیت میں دونوں شخصیات نے یمن کے بحران کی تازہ ترین صورت حال اور یمنی عوام کو درپیش حالیہ اقتصادی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے امدادی سامان کی نئی کھیپ یمن پہنچ گئی۔ اس مرتبہ یہ امداد مارب اور صنعا کے اطراف تقسیم کی گئی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ترک صد ر طیب اردگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی دھمکی دے دی