جہانگیرترین نے شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کسانوں کے ساتھ ناانصافی پر اہم بیان دے دیا

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف رمضان شوگر ملز کے مالک ہیں۔ کسانوں کو گنے کی قیمت 180 کی بجائے 150 روپے فی من ادا کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی ملیں 15 سے 20 فیصد کم وزن کر کے کسانوں کا استحصال کر رہی ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ شہباز شریف کسانوں سے چوری کرنے اور ان کا حق مارنے پر شرم کریں۔ پنجاب کی تمام انتظامیہ شہباز شریف کے آگے سر جھکائے کھڑی ہے جبکہ شریف خاندان کی شوگر ملیں کھلے عام قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چترال :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گول بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا۔