جہانگیر ترین نظرثانی اپیل میں کون سی تفصیلات فراہم کر کے نااہلی ختم کروا سکتے ہیں۔۔ سب سے شاندار مشورہ مل گیا

urdu tv online

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نظرثانی اپیل میں اپنے ٹیکس اور اثاثہ جات کی مزید تفصیلات فراہم کرکے نااہلی ختم کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی ناہلی کے حوالے سے مایہ ناز بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے پاس اپنی نااہلی ختم کروانے کا موقع موجود ہے۔فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اپنی نااہلی کیخلاف نظرثانی اپیل میں اپنے ٹیکس اور اثاثہ جات کی مزید تفصیلات فراہم کرکے نااہلی ختم کروا سکتے ہیں۔ اگر جہانگیر ترین نظر ثانی اپیل میں اپنے ٹیکس اور اثاثہ جات سے متعلق مزید دستاویزات فراہم کرتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لندن کی جائیداد ان کے بیٹے کے نام پر ہی ہے اور اس کیلئے بھیجے گئے سرمائے پر باقاعدہ ٹیکس ادا کیا گیا ہے تو ان کیلئے امید بن سکتی ہے۔ یہ سب تفصیلات فراہم کرکے اگر جہانگیر ترین عدالت کو مطمئن کر لیتے ہیں تو پھر ان کی نااہلی ختم ہونے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  معصوم زینب کے قتل کی کڑیاں پیڈوفیلیا یا وائلنٹ پورن انڈسٹری سے جڑنے کا انکشاف