’جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے سے بھی زیادہ سنگین ہے‘

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھجوایا گیا ہے جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے سے بھی زیادہ سنگین ہے انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ جہانگیر ترین کا مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوگیاجہانگیر ترین کے احتساب کا راستہ کس نے روکا

مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف پر جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا

سوشل میڈیا پر مریم نواز اور جہانگیر ترین کا آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر سوالات و الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے مریم نواز کے ٹوئیٹ کے بعد پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان کے کیس کا نواز شریف کے ساتھ موازنہ مضحکہ خیز ہے کوئی محترمہ کو عدالتی فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کرا دے انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا مزید کہا کہ میرے اور نواز شریف کے کیسزکا موازنے مضحکہ خیزہے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی لندن والی جائیداد کی مکمل منی ٹریل دی جبکہ نواز شریف جعلی خط پیش کرتے رہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  عمران خان کے کام کی خبر : شہباز شریف سندھ اور خیبر پختونخوا میں کیا کارروائی ڈال چکے ہیں ؟ نامور صحافی نے انکشاف کر دیا