جہانگیر ترین کی جگہ پی ٹی آئی کااگلا جنرل سیکرٹری کون۔۔۔ایسا نام سامنےآگیا کہ جان کہ آپ حیران رہ جائیں گے

urdu tv online

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے سپریم کورٹ کی طرف سے تاحیات نااہل قرارپانے کے بعداسد عمر پارٹی عہدہ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور یہاں تک کہ فردوس عاشق اعوان نے انہیں نیا سیکریٹری جنرل قرارہی دیدیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی آج ہونیوالی کورکمیٹی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو تاحیات نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعد سے ان کے پارٹی عہدے پر سوالات اٹھناشروع ہوگئے تھے اور اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا تاہم پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیںعدالتی فیصلے کیخلا ف اپیل کے فیصلے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور اس ضمن میں آج تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا جس میںجہانگیرترین کے کام جاری رکھنے اور نئے سیکریٹری جنرل پر غور کیا جائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیرترین کے بعد سیکریٹری جنرل کے لیے کئی لوگ میدان میں ہیں لیکن اسد عمر اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور قوی امکان ہے کہ آئندہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر ہی ہوں گے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  احتساب عدالت کیس۔۔۔نواز شریف پیش نہ ہوئے :اندرونی کہانی سامنے آگئی