جہانگیر ترین کی نااہلی پر خوش نہیں ،سیاستدانوں کو عدالتوں سے نااہل قرار دینے کی مذمت کرتا ہوں :سعد رفیق

 وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ سیاستدانوں کوعدالتوں سے نااہل قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں جہانگیر ترین کی نااہلی پر خوشی نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا یوسف گیلانی کسی کے نااہل ہونے کی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ سیاسی لڑائی کوعدالتوں میں لے جانا مسائل کا حل نہیں، میں سیاستدانوں کو عدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دینے کے فیصلوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دور میں ملک کے حالات کافی بہتر تھے لیکن ملک کے منتخب وزیراعظم کوباہرکردیا جائے توایسا ممکن نہیں کہ زلزلہ نہ آئے، نواز شریف کو پہلی بار اس لیے نکالا کہ ایٹمی دھماکا کیوں کیا اب اس لیے نکالا کہ معاشی دھماکا کیوں کیا، ہمیں ساڑھے چارسال سے سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا، ہم دنیا کی ہر برائی ماتھے پر چسپاں کرکے بھی پرعزم ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کی حکومت میں ہم کہتے تھے کہ لانگ مارچ کی مار ہیں لیکن میاں نوازشریف ہمیشہ کہتے تھے زرداری کی حکومت اچھی ہے یا بری اسے جمہوریت کے لیئے چلنے دیا جائے، ہم نے ہاتھ پکڑ کر آصف زرداری صاحب کی حکومت کامیاب کروائی۔

دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  ملالہ یوسفزئی کا شکوک وشبہات سے بھرپور ڈرامہ ۔۔۔۔۔۔۔ مگر اس ڈرامے کا پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر کون ؟ امریکہ میں مقیم خاتون صحافی معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی ، حقیقت آپ بھی ملاحظہ کیجیے