جیو نیوز ملک کا دشمن چینل ہے سابق آرمی چیف نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد( نیوزڈیسک)سابق صدر نے جیو نیوز کو پاکستان دشمن چینل قرار دے دیا ،انکا کہنا تھا کہ جیو پاکستان دشمن چینل ہے،میرے بیان کو توڑ موڑ کے پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نجی ٹی وی چینل میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کر رہے تھے ۔اس دوران انہوں نے جیو نیوز کو ملک دشمن چینل قرار دے دیا ۔بلاول بھٹو کے حوالے سے مشرف کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جیو ملک دشمن چینل ہے ۔انہوں نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پرویز مشرف کو بینظیر کا قاتل قرار دے کر انکے خلاف نعرے لگوائے تھے جس پر سابق صدر مشرف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول پہلے مردوں کی طرح بات کرنا سیکھ لے پھر میرے خلاف نعرے لگوائے ۔اس بیان کے بعد سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا