حکومت نے غیر ملکی سرکاری دوروں کےلئےنئی پالیسی تیار کردی۔۔۔آپ بھی جانئےنئی پالیسی کے بارے میں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرکاری دوروں کیلیے نئی گائیڈلائنزجاری کردیں جس کے تحت صدر،وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ ، سپیکرقومی اسمبلی، چیف جسٹس اور وزیرخارجہ کوفرسٹ کلاس جبکہ وفاقی وزرا،وزرامملکت، ایم این ایز ، سینیٹراور سفرا کو بزنس کلاس کی سہولت ہوگی۔وفاقی حکومت اور مختلف وزارتوں کے دیگر افسران کو اکانومی کلاس سے سفر کریں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جن ممالک سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں ان سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا،کشیدہ سفارتی تعلقات والے ممالک سے رابطے کیلیے پیشگی منظوری لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ آرمینیا،کوریا حکام کے ساتھ اجلاسوں کیلیے خصوصی اجازت طلب کرنا ہوگی۔نئی ہدایات کے مطابق مشیروں، معاونین خصوصی ،افسران، تمام وفاقی وزرا،وزرامملکت پرایک سال میں 3 سے ز یادہ غیرملکی دوروں پرپابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ میں 3ماہ یااس سے کم عرصہ رہ جانے پرافسران پرغیرملکی دوروں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔اس کے علاوہ کابینہ ارکان پرقومی اسمبلی ، سینیٹ اجلاس کے دوران ملکی اور غیر ملکی دوروں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے ۔غیرملکی دوروں کیلیے تمام کابینہ ارکان پرپی آئی اے کے سوا سفرکرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اوریو این ایجنسیزکے سو ا کسی غیرملکی یاعالمی ایجنسی کی سفری پیشکش قبول نہیں کی جائیگی، جس کا مقصدغیرملکی کمپنیوں کی میزبانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے مناسب استعمال کا پروگرام شروع