حکومت نے پورے اسلام آباد میں بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)لاہور کی معروف شا ہراہ مال روڈ پر آج پاکستان عوامی تحریک احتجاجی جلسہ کرے گی جس میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ طاہر القادری کے دھرنے پر ممکنہ رد عمل کے تحت وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر پر تقاریر، ساؤنڈ سسٹم ، جلسے اور جلوسوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندئی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ تک کے لیے ہو گا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مفت آئسکریم نہ کھلانے پر ٹریفک وارڈن نے سائیکل سوار کا چالان کر دیا