حکومت 30مارچ سے پہلے گر جائیگی شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت 30مارچ سے پہلے گر جائے گی اور اگلے 3ماہ سیاست کے لئے بڑے اہم ہیں جس میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھا وآنے والے ہیں شاہد خاقان اسٹپنی وزیر اعظم ہے وہ خود نواز شریف کے جانے کے انتظار میں ہے ملک میں وزارت داخلہ خزانہ اور خارجہ نہیں ہیں پاکستان کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پورے ملک کو احتجاج کرنا چاہیےان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف سرپم کورٹ کا فیصلہ جنرل بٹ اور ملک قیوم کے فیصلوں کی طرز پر چاتا تھا لیکن یہاں پر میڈیا بہت طاقتور ہے اور لوگ میڈیا سے ڈرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4اور فوج کی نرسری سے پلنے والے اور جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے ہیں سابق آمر ضیاء الحق کے جوتے چاٹ کر خود کو جمہوری کہتے ہیں مگر فخر ہے کہ اگر مجھے کوئی فوج کا ترجمان کہتا ہے اگر فوج یا عدالیہ کی بات کرتا ہوں تو ملک اور قوم کی خدمت کرتا ہوں

مزید پڑھیں  چین پاکستان کےمعاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت کامخالفت ہے،چینی صدر

کوئی ملک دشمن بھارت کی حمایت میں تو بات نہیں کرتا شیخ رشید نے کہا کہ چند گندی مچھلیاں سارے تالاب کو گندا کررہی ہیں لیکن اب سپریم کورٹ ان گندی مچھلیوں کو اپنی طریقے سے نکال رہا ہے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک اسٹپنی وزیر اعظم ہے جو کہ نواز شریف کے جانے کے انتظار میں ہے تاکہ مجھے اگلی باری مل سکے انہوں نے کہا کہ ملک میں وزارت داخلہ وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نہیں ہیں پوری ملک کا ستیاناس کردیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری سے 14لوگوں کو شہید کرنے کے ظلم کے حوالے سے ہے حکومت 30مارچ سے پہلے ہیں گر جائے گی اگلے 3ماہ سیاست کے لئے بہت اہم ہے

مزید پڑھیں  کسی پیر، پیرنی کے کہنے پر حکومتیں بنتی نہ گرتی ہیں۔۔۔مفتی عبدالقوی بھی میدان میں آگئے

جس میں بڑے سیاسی اتاؤ چڑاؤ آنے والے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں جوکر بنا ہوا ہے شاہد اس کے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ ماننے کے متنازعہ فیصلے سے تمام مسلم امہ اکٹھی ہوجائے پاکستان کو بھی چاہیے کے وہ اس حوالے سے اپنی ساکھ کے مطابق احتجاج کرے .

مزید پڑھیں  PMLN Party Members are Angry with Maryam Nawaz

.

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments