خاتون کو صابن فیکٹری کے بوائلر میں جلا کر قتل کرنے کا انکشاف

ملتان (ویب ڈیسک) قطب پور پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شادی کے اصرار پر آشنا نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر محبوبہ کو صابن فیکٹری کے بوائلر میں جلا کر قتل کر دیا تھا، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ سی پی او سرفراز فلکی کی ہدایت پر ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد اور ڈی ایس پی مظفرآباد فیاض سنپال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قطب پور جام یعقوب نے زرینہ بی بی کے اغوا کے مقدمہ نمبر48/17 کی تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان سلیم‘ اس کے بھائیوں کلیم‘ سمیع اور ساتھی لیاقت کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ صابن فیکٹری میں کام کرتے تھے اور زرینہ بی بی کے سلیم کے ساتھ تعلقات تھے اور زرینہ بی بی اپنے شوہر کو چھوڑ کر سلیم سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم سلیم انکاری تھا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی