خاودند کی اپنی بیوی کو چار نصیحتیں ایک خاوند نے اپنی بیوی کو پہلی ملاقات میں یہ نصیحت کی کہ چار باتوں کا خیال رکھنا پہلی بات کہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے اس لئے میں نے آپ کو بیوی کے طور پر پسند کیا اگر آپ مجھے

ایک خاوند نے اپنی بیوی کو پہلی ملاقات میں نصیحت کی کہ چار باتوں کا خیال رکھنا پہلی بات یہ کہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے۔ اس لئے میں نے آپ کو بیوی کے طور پر پسند کیا۔ اگر آپ مجھے اچھی نہ لگتیں تو میں نکاح کے ذریعے آپ کو گھر ہی نہ لاتا۔ آپ کو بیوی بنا کر گھر لانا اس بات کا ثبوت ہےجاری ہے

کہ مجھے آپ سے محبت ہے تا ہم میں انسان ہوں فرشتہ نہیں ہوں اگر کسی وقت میں غلطی کر بیٹھوں تو تم اس سے چشم پوشی کر لینا۔ چھوٹی موٹی کوتاہیوںکوتاہیوں کو نظر انداز کر دینا۔اور دوسری بات یہ کہ مجھے ڈھول کی طرح نہ بجانا۔ بیوی نے کہا، کیا مطلب؟ اس نے کہا جب بالفرض اگر میں غصے میں ہوں تو میرے سامنے اس وقت جواب نہ دینا۔ مرد غصے میں جب کچھ کہہ رہا ہو اور آگے سے عورت کی بھی زبان چل رہی ہو تو یہ چیز بہت خطرناک ہوتی ہے۔ اگر مرد غصے میں ہے۔ تو عورت صبر کر جائے اور بلفرض عورت غصے میں ہے تو مرد صبرکر جائے۔جاری ہے

مزید پڑھیں  خان جی : اب آپ کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں مگر یہ ایک چیز الیکشن 2018 میں آپ کے لیے سانپ اور سیڑھی کا کھیل ثابت ہو سکتی ہے لہذاٰ اس کا سد باب کیجیے ۔۔۔۔نامور صحافی نے عمران خان کو شاندار مشورہ دے ڈالا

دونوں طرف سے ایک وقت میں غصہ آ جانا یوں ہے کہ رسی کو دونوں طرف سے کھینچنے والی بات ہے۔ ایک طرف سے رسی کو کھینچیں اور دوسری طرف سے ڈھیلا چھوڑ دیں تو وہ نہیں ٹوٹتی اگر دونوں طرف سے کھینچیں تو پھر کھچ پڑنے سے وہ رسی ٹوٹ جاتی ہے۔تیسری نصیحت یہ ہے کہ دیکھنا مجھ سے راز و نیاز کی ہر بات کرنا مگر لوگوں کے شکوے اور شکائیتیں نہ کرنا۔ چونکہ اکثر اوقات میاں بیوی آپس میں تو بہت اچھا وقت گزار لیتے ہیں۔ مگر نند کی باتیں ساس کی باتیں فلاں کی باتیں، یہ زندگی کے اندر زہر گھول دیتی ہیں۔ اس لئے شکوے شکائتوں سے ممکنہ حد تک گریز کرنااور چوتھی بات کہ دیکھنا دل ایک ہے یا تو اس میں محبت ہو سکتی ہے یا اس میں نفرت۔ ایک وقت میں دو چیزیں دل میں نہیں رہ سکتیں۔جاری ہے

مزید پڑھیں  بادشاہ کا اپنی چار بیویوں کے ساتھ سلوک اور ان سے سوال جواب - urdu tv online

اگر خلافِ اصول میری کوئی بات بری لگے تو دل میں نہ رکھنا، مجھ سے جائز طریق سے بات کرنا، کیونکہ باتیں دل میں رکھنے سے انسان شیطان کے وسوسوں کا شکار ہو کر دل میں نفرتیں گھولتا ہے اور تعلقات خراب ہو کر زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں۔۔۔

مزید پڑھیں  ٹرمپ میری وجہ سے بڑا پریشان ہے، امریکی تھنک ٹینک میری تقریروں کے ترجمے کروا رہے ہیں، ایک بار میری GHQ میں تقریر کروا دو، پھر اس کے بعد فوج کیا کرے گی؟ خادم رضوی نے بڑا دعویٰ کر دیا - urdu tv online

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments