ختم نبوت کانفرنس کل ہو گی، تیاریاں عروج پر

urdu tv online

ویب ڈیسک :گوجرانوالہ میں کل ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عاشقان رسولﷺ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے اور یہاں فیصل آباد والی کانفرنس کا بھی ریکارڈ ٹوٹے گا۔ چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کانفرنس میں مزید اراکین اسمبلی استعفے بھی آئیں گے اور دیگر اہم امور پر بھی اعلانات کئے جا سکتے ہیں۔شہربھر میں بینرز، پینا فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔ شیرانوالہ باغ میں پنڈال سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دربار سیال شریف پر بھی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا اسٹے آرڈر۔۔۔؟چیف جسٹس نے دھماکے دار حکم جاری کردیا