’’خدا حافظ‘‘ طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) طاہر القادری نے عملی سیاست سے خود کو دور رکھنے کا اعلان کر ڈالا ہے۔پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی تاہم ڈاکٹرطاہر القادری انتخابی سیاست میں نہیں آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک انتخابی اصلاحات کی جدوجہد کےبعد آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ بطور سربراہ اپنی جماعت کی رہنمائی کریں گے۔واضح رہے کہ طاہر القادری نے 17جنوری کو حکومت کے خلاف کئی سیاسی جماعتوں سے مل کر تحریک شروع کی تھی۔ جسے نہ صرف حکومت بلکہ خود سیاسی مبصرین نے ناکام قرار دے ڈالا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  صوابی سے منتخب ایم پی اے بابر سلیم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے