خواجہ سراؤںکے لئے بڑی خوش خبری آگئی

واشنگٹن: امریکا میں خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کی اجازت مل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کے بعد اب خواجہ سراؤں کو امریکی فوج میں بھرتی کیا جا سکے گا۔پینٹاگون کے مطابق یکم جنوری سے خواجہ سرا بھی امریکی فوج کا حصہ بن سکیں گے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کی فوج میں شمولیت پر پابندی لگائی تھی جسے واشنگٹن، بالٹی مور، کیلی فورنیا اور سیٹل کی عدالتوں نے معطل کر دیا۔شہری حقوق کی تنظیموں نے امریکی فوج میں خواجہ سرؤاں پر پابندی کے صدارتی حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پشاورسے تعلق رکھنے والی یہ خاتون کون ؟رات کے 10بجے کیاکررہی ہیں؟