خوبصورت پاکستانی گلو کارہ گل پانڑہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی بھی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔ کروڑوں روپے کمانے والے گل پانڑہ ٹیکس نا دہندہ نکلیں۔ٹیکس کی عدم ادائیگی کے بارہا نوٹس جاری کیے جانے کے بعد انھیں فائنل نوٹس دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاورنے مسلسل نوٹس بھیجے جانے کے باوجود ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پشتو گلو کارہ کو ایک کروڑ روپے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

اس بار بھی عدم ادائیگی کی صورت میں گلوکارہ کا گھر اور گاڑی قبضے میں لیے جاسکتے ہیں۔ انھوںنے اب تک ٹیکس کی مد میں سرکاری خزانے میں ایک پیسہ بھی جمع نہیں کروایا اور نہ ہی بار با ر بھجوائے گئے نوٹسز کا کوئی جواب دیا۔

بُرائی کا حکم دینے والا۔۔۔

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس دنیا کو انسان کیلئے ایک آزمائش گاہ بنایا ہے جہاں انسان کو مختلف طریقوں سے آزمایا جاتا ہے کہ وہ خوشحالی میں شکر کرتا ہے یا نہیں اور سختی اور مصیبت میں صبر کرتا ہے یا نہیں؟ ارشاد باری تعالیٰ ہے”ہم تمہیں آزمائیں گے تھوڑے سے ڈر سے اور بھوک سے اور مالوں جانوں اور پھلوں کے نقصان سے ‘ اور آپ اے نبی پاک ﷺخوش خبری سنا دیجئے‘ ان صبر کرنے والوں کو کہ جب پہنچے انکو کوئی مصیبت تو کہیں کہ ہم تو اللہ ہی کا مال ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ایسے ہی لوگوں پر عنایتیں ہیں اپنے رب کی اور مہربانی اوروہی ہیں سیدہی راہ پر“ (البقرہ:157)
اسلامی تعلیمات کے مطابق نفس امّارہ اور شیطان انسان کے دشمن ہیں اوراس کو سیدہی راہ سے بھٹکانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
شیطان تو ایک خارجی طاقت ہے مگر نفس امّارہ انسان کے جسم کا ایک حصّہ ہے اور برائی کا حکم اس طریقہ سے کرتا ہے کہ انسان لا شعوری طور پر اس پر عمل کرتا ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ میرے دل کی آواز ہے اور میری طبیعت اس طرف مائل ہے اسی لئے نفس امّارہ کے خلاف چلنا اوراسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کو ”جہاد اکبر “ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ نفس امّارہ کی حقیقت کیا ہے؟ تو یہ تین اشیاء پر مشتمل ہے یعنی:
(۱)آنکھیں ، جو ہمیشہ حسن اور حسین چیزوں کو دیکھنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں  سورہ فاتحہ کا وظیفہ

(۲) زبان، جو سدا نت نئے ذائقے چکھنا چاہتی ہے۔
(۳)جنسی خواہش، جسے جائز یا ناجائز طریقے سے پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اسی لئے یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ نفس امّارہ کے حکموں پر چلنے کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک فساد برپا ہے فحاشی، عریانی، قتل و غارت گری، چوری ڈاکہ زنی ، ملاوٹ، دہوکہ دہی اور دوسروں کے حقوق سلب کرنا وغیرہ،دنیا میں سب سے پہلا قتل نفس امّارہ کی پیروی میں ناجائز جنسی خواہش کو پورا کرنے کی وجہ سے ہوا۔

مزید پڑھیں  چند دنوں میں کمر کے ساتھ لٹکا ہوا پیٹ کم کریں

سوال یہ ہے کہ کیانفس امّارہ کی بے لگام خواہشات پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اسے کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے؟ تو ایسا کرنا ممکن ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے”تحقیق وہ شخص کامیاب ہوا جس نے اپنے نفس کو پاک و صاف کیا اور اللہ تبارک و تعالیٰ کاذکر کیا اور نماز پڑہی، مگر تم دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو جبکہ آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے“(الاعلیٰ:17)۔

مزید پڑھیں  پاک فوج کے سربراہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی ،نئی تاریخ رقم - urdu tv online

ان آیات کریمہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایمان اور اچھے اعمال سے اپنے نفس کو پاک و صاف کیا جاسکتا ہے اور اسے تہذیب کے دائرہ میں رکھا جاسکتا ہے مگر اس کیلئے خلوص نیت کے ساتھ جدوجہد کرنا شرط ہے۔ دنیا میں اللہ کے ایسے نیک بندے موجود ہیں او ر تا قیامت رہیں گے جن کے دل اللہ تعالیٰ کے ذکر سے منور ہیں اور جو نفس امّارہ اور شیطان کی پیروی نہیں کرتے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نفس امّارہ اور شیطان کی پیروی سے محفوظ رکھے اور خالص اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments