خیبرپختونخوا کے اہم شہر تحریک انصاف کےگھڑ: وہاں جاکر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مخالفین کےلئے ایسا بیان دے دیا کہ ہرطرف (ن) کے نعرے لگ گئے

پشاور(نیوزڈیسک) اسلامیہ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی فہم و فراست اور علم کی بنیاد پر مسلم حقوق کی جنگ لڑی اور انہوں نے تحریک پاکستان میں اسلامیہ کالج کے طلبہ کے کردار کی ہمیشہ تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں اور حقیقی ترقی تعلیم کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ تعلیم کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاس دلیل کی طاقت تھی اور قائد اعظم کے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہے گا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تعلیم کی قوت تھی اور قائداعظم کے 3 اُصولوں کو زندگی کا نصب العین بنانا ہے اور ہمیں تعصبات سے نکل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  صوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر کے عوام کے لیے دھماکہ خیز خوشخبری ۔۔۔ لاہور سے ملانے کے لیے جلد موٹر وے منصوبہ شروع کرنے کا اعلان ہو گیا