داعش کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتارکر لیا گیا ہے

urdu tv onlineمقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش کے لیے لڑتے ہوئے شام میں امریکی بمباری سے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیاہے. میڈیارپورٹ کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا پانچ خواتین پر مشتمل خاندان ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر واپس سیالکوٹ ہوائی اڈے پہنچا تو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انھیں گرفتار کر لیا .گرفتار ہونے والی پانچ خواتین میں شہناز بیگم اور اس کی چار بیٹیاں اکیس سالہ اسما، سولہ سالہ حفصہ، چودہ سالہ خنسا اور گیارہ سالہ ضحی شامل ہیں . ایف آئی اے کے تحقیقاتی ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور انکا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں. روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کیس کی حساسیت کے باعث حساس ادارے اسے مانیٹر کر رہے ہیں. انکشافات خوفناک ہیں اسلیے انھیں ابھی سامنے لانے سے گریز کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی افراتفری یا فساد نہ پھیلے.

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اقتدار میں آکر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکے ساتھ ملکر یہ کام کروں گا، عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا