’داعش کے 10 ہزار کارکن افغانستان پہنچ چکے ہیں اور اب وہ۔۔۔‘ روس نے اعلان کردیا، پاکستان کے لئے سب سے خطرناک خبر آگئی

شام اور عراق میں شکست کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کے ایک ایسے ملک میں جمع ہونے کی انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ پاکستانی سن کر پریشان ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ almasdarnews.com کی رپورٹ کے مطابق روس نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ داعش اب افغانستان میں جمع ہو رہی ہے۔ اب تک اس کے 10ہزار شدت پسند وہاں اکٹھے ہو چکے ہیں اور لڑائی کے لیے تیار ہیں جبکہ ہر روز نئے شدت پسند وہاں پہنچ رہے ہیں اور ان کی طاقت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں  امریکا کی ایک اوربھونڈی کوشش

روسی وزارت خارجہ کے شعبہ برائے مشرق وسطیٰ کے سربراہ زیمیر کیبولوف کا کہنا تھا کہ ”داعش کے یہ شدت پسند تاجکستان اور ترکمانستان کے بارڈر سے ملحق افغان علاقوں میں جمع ہو رہے ہیں جو مستقبل قریب میں وسطی ایشیائی ممالک روس کے جنوبی علاقوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔ ہم امریکہ کو اس حوالے سے کئی بار متنبہ کر چکے ہیں لیکن اس کی طرف سے مسلسل اس خطرے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ داعش کی طرف سے افغانستان میں اپنی موجودگی کے کئی دعوے سامنے آ چکے ہیں اور وہ اس ملک کو اپنا’اڈا‘ بنا کر باقی ممالک میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔“

دوستوں سے شئیر کریں