داماد نے ایسا کام کر دیا جان کر آپ کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے

urdu tv online

لاہور :صوبائی دارالحکومت میں نواب ٹائون کے علاقہ میں داماد نے چھریوں کے وار سے سسر کو قتل کر دیا ، قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے سے قبل پولیس کے ہتھے چڑھ گیاتفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے مقتول محمد یوسف کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ، مقتول محمد یوسف کے بیٹے اور مقدمہ کے مدعی رب نواز نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم جاوید جو اس کا بہنوئی ہے پہلے بھی اس کے والد پر قاتلانہ حملہ کر چکا ہے اور آئے روز اس کی ہمشیرہ کے ساتھ مار پیٹ کرتا رہتا تھا۔گھریلو تنازعہ نے 2 خاندان برباد کر دیئے، داماد جیل چلا گیا اور سسر قبر میں دفن ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول یوسف کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  علینہ اور علیشباہ نے آخر شوہر کو نانی یاد کروا دی