دبئی انتظامیہ نے پاکستانیوں کا ویزٹ ویزا کیوں بند کیا۔۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی

urdu tv online

دبئی (نیوزڈیسک)سال نو کی خوشی منانے کیلئے دبئی جانے والے پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے تاہم پاکستانی قونصل خانے نے لاعلمی کا اظہار کر دیا،ذرائع کے مطابق 30 سے 35 ہزار پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے روک لئے گئے،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سال نو کی آمد پر متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں تاہم پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے اور30 سے 35 ہزار افراد کے سیاحتی ویزے روک لئے گئے ہیں جس پر ٹریول ایجنٹس کا کہناتھا کہ سیاحتی ویزے نہ ملے تو پاکستانی سیاحوں کو دیگرملکوں کوبھیجاجائے گا۔اس پر پاکستانی سفارتی حکام کا کہناتھا کہ سال نوکی خوشی منانے والوں کی سب سے بڑی تعدادپاکستانیوں کی ہوتی ہے، پاکستانیوں کوسیاحتی ویزے کی مشکلات کاعلم نہیں،جبکہ اماراتی حکام نے کہا ہے کہ اڑھائی لاکھ پاکستانیوں کوسیاحتی ویزے جاری کئے جاچکے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Petition against Aung San Suu Kyi