دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر روس کا ایٹمی حملہ کرنے کا حکم

گزشتہ 7 سال سے جاری رہنے والی شامی جنگ جس میں شیعہ ملیشیا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے اب یہ جنگ اس مرحلہ میں پہنچ گئی ہے کہ کسی وقت بھی تیسری جنگ عظیم چھڑ سکتی ہےاور یہ جنگ معمولی نہیں ہوگی بلکہ ایک خطرناک ایٹمی جنگ ہوگی جس کی وجہ سے دنیا کے ختم ہونے کے خدشات بھی ہے ۔ اس جنگ میں روس نے شام کی حکومت کا ساتھ دیا تا کہ مشرق وسطی میں اپنے زیادہ سے زیادہ حلیف بنائے جا سکے ۔ جس کی وجہ سے امریکہ کو کافی تکلیف تھی ۔ اور اس کی کوشش تھی کہ بغیر جنگ کئے یہاں سے اپنا حصہ تیل کی صورت میں وصول کیا جاسکے لیکن روس آڑے آتا رہا جس کے بعد انہوں نے کیمیکل ہتھیاروں کا بہانہ بنایا اور فرانس اور دوسرے ممالک سے مل کر شام کے اوپر گزشتہ روز بمباری کی جس کی وجہ سے روس کافی غصہ میں ہے۔

مزید پڑھیں  کیلشیم کی کمی کو پوراکرنے کا آسان علاج

تفصیلات کے مطابق روس کے سرکاری ٹی وی چینل ’’روسیا24‘‘نے تنازعہ شام پر تیسری عالمی جنگ چھڑنے کے خطرے سے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے انہیں خوراک ذخیرہ کرنےاور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چینل نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ چھڑگئی تو اپنے گھروں یا مہلک بموں سے بچاؤ کی پناہ گاہوں میں زندہ رہنے کیلئے پروگرام میں تجویزکی جانیوالی مخصوص خوراک استعمال کریں، ان اشیامیں پیک کیے ہوئے چاول، دلیہ یا جئی کے دانے، میدے کی سویاں اور مہر بندڈبوں میں رکھا گیا گوشت شامل ہیں، اس صورتحال میں پانی بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنا چاہیے، پیکنگ میں رکھی گئی آیوڈین کا استعمال بھی نہایت مفید ہوگا کیونکہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ متاثرہ شخص تابکاری اثرات سے محفوظ رہے گا، پروگرام میں بتایا گیا کہ پیک کیے گئے چاول 8 برس تک استعمال کے قابل ہوتے ہیں،Oatmeal تین سے سات برس تک قابل

مزید پڑھیں  ﮨﻼﮐﻮ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ

استعمال ہوتا ہے، تاہم روس کی مقبول گندم Bukwheat صرف ایک سال تک قابل استعمال رہتی ہے، اسی طرح مہربند ڈبوں میں رکھی گئی مچھلی2 برس سے زیادہ عرصے تک قابل استعمال نہیں رہتی، البتہ مہر بند ڈبوں میں رکھا گیا گوشت تقریباً 5 سال تک قابل استعمال رہ سکتا ہے. پروگرام میں بتایا گیا کہ عالمی جنگ کی صورت میں بھی چینی اور نمک کا معمول کی مقدارمیں استعمال جاری رکھنا چاہیے،ان حالات میں چاکلیٹ، مٹھائیوں،ٹافیوں اور condensed milk کا استعمال مفید نہیں ہوگا ، البتہ گلوکوز ضرور استعمال کرنا چاہئے

مزید پڑھیں  3 مردوں اور 3 عورتوں کو 17 دن کے لئے ایک ’ڈبے‘ میں بند کردیا گیا تاکہ۔۔۔ دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین تجربہ شروع

کیونکہ یہ توانائی کو فوری بحال کردیتا ہے. ایک ماہر نے بتایا کہ اس دوران شہریوں کو خوراک کے ایسے اجزا کا استعمال بڑھادینا چاہیے جس میں آیوڈین زیادہ ہوتی ہے کیونکہ آیوڈین انسانی جسم کو تابکاری کےاثرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. سرکاری ٹی وی کےمطابق اگر تیسری عالمی جنگ شروع ہوگئی تو امریکی عوام بدترین افراتفری اور ہیجان کا شکار ہوجائیں گے،اس کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن کے بعدبم حملے سے بچاؤ کیلئے بنائے جانیوالے شیلٹرز کا کاروبار بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments