دنیا کا انوکھا ترین گھر دیکھ کر آپ حیران ہو جائیں گے

urdu tv onlineدنیا کے انوکھے ترین گھر کو بالآخر خریدار مل گیا۔ نئے مالک نے عجیب ہیئت کے اس گھر کو 28 لاکھ ڈالرز میں خرید لیا۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں واقع کسی تھیم پارک جیسا دیو قامت پتھروں سے بنا یہ گھر دنیا کا منفرد ترین گھر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔مقامی افراد اس گھر کو معروف کارٹون سیریز فلنٹ اسٹون کے گھر کے نام سے پکارتے ہیں جس میں تمام چیزیں پتھر سے بنی ہوئی دکھائی جاتی تھیں۔اس گھر کی تعمیر سنہ 1976 میں کی گئی تھی۔ گھر کی ساخت اس طرح بنائی گئی ہے جیسی عموماً ہوا بازی سے متعلق تحقیق کرنے والے ایروناٹیکل سینٹرز کی بنائی جاتی ہے۔گھر کے اندر کی جانے والی سجاوٹ بھی اسے عام گھروں سے مختلف اور نہایت منفرد بناتی ہے اور اندر داخل ہو کر یوں لگتا ہے جیسے آپ پتھر کے کسی سجے سجائے غار میں آگئے ہو،اس گھر کے منفرد اور انوکھے محل وقوع کی وجہ سے اس پراپرٹی کی قیمت بہت زیادہ ہے جو عام افراد کی دسترس سے باہر ہے۔ اس سے قبل کئی ہالی ووڈ فنکاروں نے اس گھر کو خریدنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔اب اس گھر کو خریدنے والی شخصیت معروف تو نہیں البتہ دولت مند ضرور ہے جو اس گھر کو خریدنے میں کامیاب ہوئی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امریکی سیکرٹری اسٹیٹ نے روس پر ایسا الزام عائد کردیا کہ روسی حکام کے ہوش ہی اڑ دیئے