دنیا کی وہ ایئرلائن جس نے ایمریٹس ایئرلائن کو بھی مات دے دی، جہاز میں ایسی چیز بنا ڈالی کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

 ایمریٹس ایئرلائنز بہترین سفری سہولیات، شاندار سیٹوں اور الگ کیبنوں کی وجہ سے سرفہرست تھی لیکن اب سنگاپور ایئرلائنز نے اسے مات دے دی ہے اور جہاز میں ایسی چیز بنا ڈالی ہے کہ دیکھ کر کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سنگاپورایئرلائنزنے نئے اے 380طیاروں میں ایک ایسا پرائیویٹ سویٹ (Suite)شامل کیا ہے کہ اس سے پہلے کسی ایئرلائنز کے جہازوں میں نہ تھا۔ اس سویٹ میں انتہائی لگژری سیٹیں، بیڈروم اور دیگر ہر وہ آسائش مسافروں کو مہیا ہو گی جو کسی عالیشان ہوٹل کے سویٹ میں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں  کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر وائرل ہوگئی۔۔۔جس کسی نے دیکھی :دیکھتا ہی رہ گیا

ایوی ایشن تجزیہ کار الیکس میکراس نے سنگاپورایئرلائنز کے اس طیارے میں ایئربس کے فرانس میں واقع ہیڈکوارٹرز سے سنگاپورایئرپورٹ تک سفر کیا اور اپنے تجزئیے میں بتایا کہ ”اس کا سویٹ اس قدر شاندار ہے کہ اس میں سنگاپورایئرلائنز ایمریٹس کو بھی مات دے گئی ہے۔ اس سوٹ میں داخل ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے امریکی صدر کے طیارے ایئرفورس ون میں داخل ہو گئے ہوں۔مجھے اس تمام سفر کے دوران ایسے لگا جیسے میں کسی 5سٹار لگژری ہوٹل کے سوٹ میں موجود ہوں۔“

مزید پڑھیں  ہماری بنائی گئی جے آئی ٹیز کو ہر مرتبہ دھوکہ دیا گیا مگر۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کیس کی سماعت کے دوران برہم ، دبنگ حکم جاری کرد یا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments