دوبارہ عمران خان سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوں۔۔۔جمائما خان نے دوبارہ کپتان کو بڑی آفر کردی

لاہور (نیوزڈیسک )سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کلین چٹ دی تو پی ٹی آئی والوں میں جشن شروع ہو گیا اور شیخ رشید نے جمائما کی جانب سے ریکارڈ سنبھال کر رکھنے اور اسے موقع پر پیش کرنے کی تعریف میں تو یہ بھی کہہ دی کہ ’عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کر لینی چاہیے ‘تاہم یہ بات وہیں ختم ہو گئی جب عمران خان نے ایسے امکانات کو مسترد کیا لیکن اب 2017 کے اختتام پر جمائما خان نے یادگار ٹویٹ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جمائما سے محبت بڑھ گئی ہے کیونکہ انہوں نے عمران خان کو نااہلی سے بچانے کیلئے اہم کر دار اد ا کیا تاہم کچھ عرصہ سے ٹویٹر پر جمائما کوئی بھی ٹویٹ کرتی ہیں تو انہیں جواب میں ایک یہ سوال سننے کو ضرور ملتا ہے کہ ’کیا آپ عمران خان سے دوبارہ شاد ی کر رہی ہیں ‘؟۔جس پر اب جمائما نے انتہائی دلچسپ ٹویٹ کر دیاہے ۔جمائما نے اپنے ٹویٹر پیغام کہاہے کہ ’اگر میں ٹویٹر پر کوئی بھی پیغام جاری کروں چاہے وہ میرے ’توٹھ برش ‘کے بارے میں ہی کیوں نہ ہو،میں یقین دلاتی ہوں کہ جوابات میں مجھے یہ پانچ جواب ضرور آئیں گے جس میں پوچھا جائے گا کہ ’کیا آپ عمران خان سے دوبارہ شادی کر رہی ہیں “۔یہ ایک مضحکہ خیز بات بھی ہے کہ جمائما جو مرضی پیغام جاری کر لیں لیکن انہیں یہ سوال ضرور پوچھا جاتاہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  یہ ہوتی ہے کامیابی ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین شاہد خان نے برطانیہ والوں کو ایسی پیشکش کر دی کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا