دوشیزہ کیساتھ تصاویر سامنے آنے پر ہر کوئی اس لڑکے کا مذاق اڑانے لگا، مگر پھر کچھ ایسی تصاویر اور تفصیلات منظرعام پر آ گئیں کہ تنقید کرنے والے ’غم‘ کے مارے ’بے ہوش‘ ہو گئے

urdu tv online

شکل و صورت اور رنگ کی وجہ سے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنا انتہائی غیر اخلاقی اور بے شرمی کی بات ہے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسا کرنے سے گریز نہیں کیا جاتا اور شکل و صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض اوقات اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کر دی جاتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارت کے اس شخص کیساتھ ہوا جس کی خوبصورت دوشیزہ کیساتھ تصاویر سامنے آئیں تو لوگوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا کہ یہ کالا اور لڑکی اتنی خوبصورت اور گوری چٹی! آخر ماجرا کیا ہے۔ لیکن پھر کچھ مزید تصاویر اور معلومات منظرعام پر آئیں تو تنقید کرنے والے مارے ’غم‘ کے ’بے ہوش‘ ہو گئے۔
ئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اس شخص کا مذاق تو اڑا سکتے ہیں مگر اس کا ہنر اور شہرت نہیں چھین سکتے۔ یہ کوئی عام لڑکا نہیں بلکہ ”اتلی کمار“ ہے جو جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری (کولی ووڈ) کا انتہائی معروف ڈائریکٹر اور سکرین پلے رائٹر ہے جبکہ یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ جنوبی انڈین فلموں کی اداکارہ اور اس کی اہلیہ کرشنا پریا ہے۔

urdu tv online

اتلی کمار بہترین آرٹسٹ ہے جس نے معروف ڈائریکٹر شنکر کیساتھ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر 5 سال تک کام کیا اور اس دوران معروف فلموں ”روبوٹ اور نانبان“ کا حصہ بھی بنے۔ چھوٹی سی عمر میں ہی معروف ڈائریکٹر کیساتھ کام کرنے کے باعث وہ ’کولی ووڈ‘ کا جانا مانا نام بن گیا جس کے بعد اس نے ”موگاپوتھاگم“ نامی شارٹ فلم بھی بنائی اور ایوارڈ حاصل کیا۔ وہ تامل فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کر چکا ہے۔

شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے بڑے نام بھی اتلی کمار کے ٹیلنٹ کے معترف ہیں اور اس کیساتھ ملاقات کر چکے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور تنقید کرنے والوں کو یہ سبق دے رہی ہیں کہ کبھی کسی کے بارے میں شکل و صورت یا رنگ کی بناءپر رائے نہ قائم کی جائے یا اس کا مذاق نہ اڑایا جائے۔
urdu tv online urdu tv online urdu tv online
urdu tv online
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بڑے عرب ملک میں ایک ہی دن 15 افراد کو پھانسی دیدی گئی