دونوں بیویاں غیر مردوں کےساتھ۔۔۔مرد نے دونوں بیویوں کو زندہ جلا دیا

urdu tv online

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں خواتین جس عدم تحفظ کا شکار ہیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اب وہاں سے ایک ایسی سفاکانہ خبر آ گئی ہے کہ سن کر ہر کسی کے ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں دیپا رام نامی شخص نے اپنی دو بیویوں 25سالہ دیریا دیوی اور 27سالہ مالی دیوی کو زندہ جلا ڈالا، اور جب اسے پولیس نے گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ ”میری ماں ان دونوں کو پسند نہیں کرتی تھی، اس لیے انہیں قتل کر دیا۔“رپورٹ کے مطابق وقوعے کے روز دیپا رام اپنی دونوں بیویوں کو گاڑی میں بٹھا کر شہر سے باہر لے گیا اور وہاں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے دونوں کو اس کے اندر بند کیا اور گاڑی کو آگ لگا دی، دونوں خواتین گاڑی کے ساتھ ہی جل کر خاکستر ہو گئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ”تین بچوں کے باپ دیپا رام نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ میری بیویاں میری ماں کو خوش کرنے میں ناکام رہیں، جس کی انہیں سزا دی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سعودیہ عرب میں غیر ملکی طلباء کی بڑی تعداد اضافی فیسوں کی وجہ سے سکول چھوڑنے پر مجبور