دونوں جماعتوں کے رہنما اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کر دیاگیا۔

اسلام آباد/لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دیر میں سندھ اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق عوامی تحریک کے احتجاج میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کااعلان کریں گے ۔ جبکہ عمران خان اسی سٹیج سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی اعلان کریں گے ۔ نجی ٹی وی نے عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کر دیاگیا۔ واضح رہے کہ مارچ میں سینیٹ انتخابات ہونے ہیں اور ن لیگ کو سینیٹ میں واضح اکثریت حاصل ہوگی ۔ اس سے قبل ہی بلوچستان میں ن لیگ کے کئی ایم پی ایز منحرف ہو چکے ہیں جہاں سے نو لیگ کے سینیٹر بننے کی چانس کم ہو گئے ہیں اگر کے پی کے اسمبلی اور سندھ اسمبلی تحلیل ہو جاتی ہے تو ملک میں عام انتخابات لازمی ہو جائیں گے اور ن لیگ کو نگران سٹ اپ لانا پڑے گا ایسی صورتحال میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی ہو جائیں گے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  کے پی کے ہری پور میں مسلم لیگ ن کا پاور شو:ہری پور جلسے میں کتنے افراد شریک تھے۔۔۔تعداد جان کر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ جائے گا