دھرنا پنجاب کے چند وزیروں کی سازش تھی

فیض دھرنا آپریشن کی ناکامی پر نواز شریف کی سرزنش پر وفاقی وزرا نے پنجاب پر سب ذمہ داری ڈال دی ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا نے کہا کہ چند وزرا کی وفاقی حکومت کے خلاف سازش تھی دھرنے والوں کو اسلام آباد کس نے آنے دیا ؟ان کے باقی مطالبات کی یقین دہانی وفاق سے ایک مطالبہ ماننے کو کس نے کہا؟ اور آج پنجاب کے وزرا یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ یہ وفاق کا معاملہ تھا ۔نواز شریف نے برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپریشن کامیاب نہیں کر سکتے تھے تو شروع کیوں کیا اور کس کے کہنے پر پولیس نے پسپائی اختیار کی اور کس کے کہنے پر حساس اداروں کو مداخلت کا کہا گیا ۔نوازشریف نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مجھے ذلیل کرانے کے لئے کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق احسان اقبال نے کہا کہ احساس اداروں کو بیچ میں کیوں ڈالا گیا ہے ۔نواز شریف نے احسن اقبال سے علیحدہ سے ملاقات بھی کی اور جس میں واضح طور پر کہا گیا چوہدری نثار ،شہباز شریف اور خود وزیراعظم کے نوٹس میں تھا بلکہ یہ سارا معاہدہ ان کی مرضی سے ہوا پنجاب حکومت اور وفاق کے درمیان ٹھن گئی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Musharaf ka naya dawa