Captain Safder

دھرنے کو میلاد کہنے پر صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا نہیں بلکہ عاشقوں کی محفل تھی ،دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گا بجا رہے ہوں ،جہاں درود سلام پڑھا جا رہا ہو ،اسے محفل میلاد کہتے ہیں ۔احتساب عدالت کے باہر دھرنے کو میلاد کا نام دینے پر صحافی نے سوال کیا یہ محفل عسکری فرشتوں نے سجائی تھی ؟،اس پر جواب دیتے ہوئے ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے کہا میں تو اللہ کے فرشتوں پر ایمان لایا ہوں ،میں ان فرشتوں کو نہیں مانتا ۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ محفل میں نذرانہ بھی بانٹا گیا ؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ محفل کے آخر میں نذرانہ بھی ہوتا ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میلاد میں جنرل صاحب کے دستخطوں کی ضرورت کیا پڑی ؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ مجھ سے نہ پوچھیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں جنرل مشرف ،جنرل یحییٰ ،جنرل ایوب کے دستخطوں کی ضرورت پڑی ،ایک میجر جنرل کے دستخط کو آپ نے نہیں دیکھا ؟،ایل او ایف ہوا ،کیا کچھ ہوا ،کوئی جرنیلوں کی بات نہ کرے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  گرفتار احد چیمہ کی اہلیہ بھی بری طرح پھنس گئیں،،کیا کچھ سامنے آگیا۔۔۔۔۔،نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا