دیکھو دیکھو کون چھایا۔۔۔۔۔ بَلا چھایا بَلا چھایا: سیاسی میدان میں ہلچل، نامور (ن) لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہوگیا

دیکھو دیکھو کون چھایا۔۔۔۔۔ بَلا چھایا بَلا چھایا: سیاسی میدان میں ہلچل، نامور (ن) لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔سلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں کپتان نے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ایک مضبوط وکٹ اڑا دی ہے، پنجاب کے سینئر رہنماء اور رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے

حکومتی جماعت کو سرپرائز بھی دیا اور ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی اسمبلی کے رکن رضا نصر اللہ گھمن نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔شمولیت کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد کیا گیا ۔ رضا نصر الہہ گھمن نے عمران خان سے ملاقات میں پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ رضا نصر اللہ گھمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی،ووٹ کی حرمت اور انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان کا 126روزہ دھرنا پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے ، پنجاب میں عوام تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور عمران خان کا راہ دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں. پاکستان اور اسکے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل انشاءاللہ قریب ہے، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں، عوامی رابطہ مہم کے جاری مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے. واضح رہے کہ رضا نصر اللہ گھمن فیصل آباد سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ اور فیصل آباد میں وہ (ن) لیگ کے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔ سیاسی عمائدین کے مطابق رضا نصر اللہ گھمن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حکمران جماعت مزید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کے لیے حکومتی جماعت کو کافی محنت کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں  تازہ ترین کارنامہ: ریحام خان نمبر بنانے کے چکر میں پھر بے عزت ہو کر رہ گئیں

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments