رئوا انوار کو بچانےوالے خود بڑی مشکل میں پھنس گئے

کراچی(نیوزڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے، اہلکاروں کے ایئر پورٹ پاسز منسوخ کر کے نئے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے لیے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کرنے والے 7 اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وی آئی پی ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ را ئوانوار کے لیے کام کرنے والے ان اہلکاروں کے ایئر پورٹ پاسز منسوخ کر کے نئے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔سب انسپکٹر سرفراز، منیر، غفار، مظہر، شہزاد، ٹکا خان اور ملک امیر کو طلب کیا جائے گا۔ حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے۔ یہ اہلکار ایئر پورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یومیہ لاکھوں روپے بھی کماتے تھے اور انہیں رئوا انوار کی مکمل سرپرستی حاصل تھی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بچوں کو ماں کے پاس بھیجنے کے لیے عمران خان اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو سلیمان اور قاسم کی ایسا کام کرتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئیں کو پاکستانی کبھی سوچ بھی نہیں سکتے