راحیل شریف کا بیٹے کی شادی میں ڈانس ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اپریل 2018ء): سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں ملک کو دی جانے والی خدمات کے تحت اپنا لوہا منوایا اور عوام کے دلوں میں گھر کر لیا۔ راحیل شریف کی اکثر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں ان کے عوامی رنگ کو دیکھا گیا ،

تاہم اب راحیل شریف کے بیٹے کی تقریب مہندی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سابق آرمی چیف کو تقریب میں آئے مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔اس ویڈیو میں سابق آرمی چیف سفید لباس کے اوپر کالا کوٹ زیب تن کر کے مہمانوں کے درمیان ڈانس کر کے بیٹے کی شادی پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

جنرل (ر) راحیل شریف کی بیٹے کی بارات کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جن میں انہوں نے اپنی بہو کا لہنگا اُٹھا رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر راحیل شریف کی ان تصاویر کو مقبولیت حاصل ہوئی تو صارفین نے راحیل شریف کے عاجز اور انکسار ہونے پر تعریفوں کو خوب پُل باندھے۔صارفین نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے رخصتی کے موقع پر اپنی بہو کا لہنگا اُٹھا کر انہیں چلنے میں مدد کی اور اس میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔خیال رہے کہ راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈاا ٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی مہک طورکے ساتھ ہوئی۔ راحیل شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس کی ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
مزید پڑھیں  Weather dept ki Warning

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments