راؤ انوار کا بے گناہ کو قتل کرنا اس کو انتہائی مہنگا پڑ گیا۔۔۔بہت ہی بری خبر آگئی

کراچی (نیوزڈیسک) آئی جی سندھ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راؤ انوار اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کو عہدوں سے ۃتایا گیا ۔ راؤ انوار کی جگہ عدیل حسین چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ آئی سندھ نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ جمع کروائی ۔ابتدائی انکوائری رپورٹ سے متعلق سندھ پولیس کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ شفاف تحقیقات کے لیے دونوں پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ میں انکوائری کمیٹی کی جانب سے جو بھی سفارشات ہیں ۔ ان پر کام ہو رہا ہے۔ نقیب کے اہل خانہ تدفین کے لئے آبائی گائوں گئے ہوئے ہیں۔ ان کی واپسی پر مزید پیش رفت سامنے آئے گا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی افغانستان کے ایجنٹ قرار