’روزانہ یہ چیز کھانے سے آپ کا دماغ ہمیشہ جوان رہتا ہے‘ سائنسدانوں نے دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے کا بہترین قدرتی نسخہ بتادیا

urdu tv online

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سلاد کے کئی طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ سلاد کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی رش یونیورسٹی (Rush University) کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”روزانہ سلاد کھانے سے انسان کا دماغ اس کی اصل عمر سے 11سال چھوٹا، یعنی نوجوان رہتا ہے، اس کی یادداشت مضبوط رہتی ہے اور ایسا شخص بڑھاپے میں رعشے کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔“
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں اوسطاً 81سال کی عمر کے 960افراد پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان کی غذائی عادات اور اس کے ان کے دماغ اور جسمانی استعداد کار پر اثرات کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر مورس کا کہنا تھا کہ ”تحقیق میں شامل جو لوگ زندگی میں پتوں والی سبزیاں یا سلاد باقاعدگی سے کھاتے رہے تھے، اس عمر میں بھی ان کا دماغ ان سے 11سال کم عمر لوگوں کے برابر کام کر رہا تھا اور ان میں رعشہ بالکل بھی نہیں تھا۔ اس کے برعکس جو لوگ سلاد نہیں کھاتے تھے ان کا دماغ ان کے ساتھ ہی بوڑھا ہو چکا تھا۔ جب ہم نے صحت پر مضر اثرات مرتب کرنے والے دیگر عوامل، سگریٹ نوشی، بلند فشار خون اور موٹاپے وغیرہ کو بھی ذہن میں رکھ کر تجزیہ کیا تو ایسے میں بھی سلاد کھانے والے افراد میں اس کے فوائد نمایاں طور پر موجود تھے۔“

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ان سیاہ دانوں میں چھپا ہے بالوں کی ہر بیماری کا علاج