ریحام خان سےرائیں جداکرلی تھیں۔۔۔کیونکہ ریحام خان کاکسی:عمران خان نے تیسری شادی پر اہم بیان دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اپنی روحانی رہنماء’بشریٰ بی بی‘ سے شادی کی خبریں تاحال گردش کر رہی ہیں اور اب یہ دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی دوسری اہلیہ ریحام خان کو طلاق بھی بشریٰ مانیکا کے کہنے پر ہی دی تھی۔ معروف صحافی و پروگرام اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان کی تیسری شادی کے معاملے پر پارٹی کے اندر بہت زیادہ پریشانی پائی جاتی ہے اور پارٹی رہنماءنجی ملاقاتوں میں اس کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ اور ہم بڑی ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری پارٹی کے کچھ رہنماؤں سے بات ہوئی ہے اور وہ اس پورے معاملے پر اپنی پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ عقیدہ ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے، وہ جسے چاہے اس کی پیروی کرے یہ اس کا ذاتی طور پر حق ہے مگر عمران خان کے معاملے میں پارٹی میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ عمران خان بہت زیادہ اپنی روحانی رہنماءکے اثر میں ہیں اور اپنے ذاتی اور سیاسی فیصلے ان کے کہنے پر کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بڑے بڑے فیصلوں میں بشریٰ بی بی نے کردار ادا کیا جبکہ پارٹی ذرائع بتاتے ہیں کہ ریحام خان کو طلاق بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر دی گئی جبکہ عمران خان کچھ ہفتوں پہلے نتھیا گلی میں رہے اور کافی مہینوں تک رہے اور وہیں سے پارٹی کے معاملہ چلاتے رہے۔ اس حوالے سے سوالات بھی اٹھائے گئے مگر ہماری اطلاعات کے مطابق انہیں روحانی رہنماءنے کہا تھا کہ وہ پہاڑوں میں رہیں تو انہیں سیاسی فائد ہو گا۔ یہ بات پارٹی کے رہنماءکہتے نظر آتے ہیں کہ ہم میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ہر چھوٹے بڑے معاملے میں وہ روحانی رہنماءسے مشورہ لیتے ہیں اور وہ جو کہتی ہیں، وہی کرتے ہیں، اور یہ تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ عمران خان، جو وزیراعظم کے امیدوار ہیں اور وہ 20 کروڑ عوام کے وزیراعظم بن سکتے ہیں، ابھی یہ تشویش پارٹی کے اندر ہے اور پارٹی کے رہنماءیہ کہتے ہیں کہ چھوٹے بڑے فیصلے وہ بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے ہیں اور پارٹی کے مطابق ہی اب انہوں نے بشریٰ بی بی کو پرپوز بھی کر دیا ہے جبکہ عمر چیمہ کے مطابق ان کا نکاح ہو چکا ہے۔پارٹی میں عمران خان کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ عمران خان کی ذاتی زندگی میں بہت سی برائیاں ختم کرانے میں بشریٰ بی بی کا اہم کردار ہے اور ان کی کچھ عادتیں چھڑوانے میں بشریٰ بی بی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ یعنی بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی اور ان کے فیصلوں پر گہرا اثر دڈال مرہی ہیں جو عمران خان کی مستقبل کی سیاست پر کس طرح اثرانداز ہو گا یہ بہت اہم ہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مذہبی کارکنوں کا دھرنا ، سیاسی سوالات چھوڑ گیا