زونگ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک)زونگ نے ٹیکنالوجی سے بھرپور دنیا میں ایک اور شاہکار ’زونگ فور جی سمارٹ کار سالوشن ‘ متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے اب گاڑی کی حفاظت کیلئے مالکان کو لاحق خدشات اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور اپنی گاڑی کو مکمل طور پر وائی فائی بھی کر سکتے ہیں۔زونگ نے 4 جی سمارٹ کار سالوشن نے متعارف کروا کر فور جی استعمال کرنے والے صارفین کو جد ت کے نئے دور میں داخل کر دیاہے ،انتہائی جدید ٹیکنالوجی ’وہیکل آن بورڈ ڈائیگوناسٹک ‘(OBD)میں تین خوصیات شامل ہیں ، اس ڈیوائس کو گاڑی مالکان اپنے اینڈرائڈ اور ایپل فون سے ایپلیکشن کے ذریعے انتہائی آسانی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے اپنی گاڑی کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ رہ سکتے ہیں ۔اس ڈوائس کو اپنی گاڑی میں نصب کرنے سے گاڑی وائی فائی ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہو جائے گی،جس سے 10موبائل فون صارفین کو تیز ترین فور جی انٹرنیٹ مہیا ہو سکے گا۔ اس ڈوائس کے ذریعے صارفین کو گاڑی کی رفتار، آر پی ایم ، فیول لیول اور اے ایم پی مائلج کے بارے میں بروقت اطلاع بھی مل سکے گی۔ یہ ڈوائس گاڑی کی ٹریکنگ کے لئے بھی استعمال ہو سکے گی ، صارفین اس ڈوائس کو اپنی گاڑی میں نصب کرنے کے بعد اس میں سیف زونز سیٹ کریں گے اور انہیں بذریعہ ایس ایم ایس اپنی گاڑی کی طے شدہ حدود کے اندر اور باہر جانے کے بارے میں اطلاع مل سکے گی۔ زونگ یہ ڈوائس زونگ کے فورجی کسٹمر سروس سینٹر پر دستیاب ہیں ، ابتدائی طور پر اس ڈوائس کو اسلام آباد کے صارفین کے لئے لانچ کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے ملک بھر کے زونگ فورجی صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاکستان کا شمار تیز ترین ترقی کرنے والے پانچ ممالک میں ہوتا ہے ،آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک نہیں کہہ سکتا، احسن اقبال