زونگ نے صارفین کے لیے شاندارسہولت متعارف کرادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے والی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ4G نے نئے سال کا آغاز صارفین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ کار سلوشن فراہم کر کے کیاہے۔گزشتہ پراڈکٹس کی طرح یہ سلوشن بھی4G سہولیات سے آراستہ ہے جو صارفین کووہیکل آن بورڈ ڈائیگناسٹک OBD-II کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ ڈیوائس صارفین کو 3جدید ترین فیچرزفراہم کرے گی۔صارفین اس ڈیوائس کواپنی گاڑیوں میں لگا کر اپنے اینڈرائڈ یا ایپل فونزسے بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی وقت اپنی گاڑی کی علاقے میں موجودگی کی حقیقی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جیو فینسنگ کے ذریعے اس کی حدود کا تعین کر سکتے ہیں۔جیسے ہی ان کی گاڑی اس حد کو پار کرے گی صارف کو فوراً نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔مزید یہ کہ یہ ڈیوائس بطور وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی کام کرے گی جو بیک وقت 10 سمارٹ فونز یا ڈیوائسزکو 4G انٹر نیٹ سے منسلک کر دے گا۔ یہ ڈیوائس ٹویوٹا اور ہنڈا کے 2000ئ￿ سے آگے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کار آمد ہے۔صارفین کی سہولت کیلئے اس میں پلگ اینڈ پلے آپشنرکھی گئی ہے جس کے تحت یہ ڈیوائس محض30سیکنڈ میں صارف کی گاڑی پر قابل استعمال ہو جائے گی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاک فوج نے ایران پر خوفناک حملے کی کوشش کیسے ناکام بنا دی دہشتگرد ایران میں داخل ہو کر کیا کام کرنا چاہتے تھے، ایرانی وزیر خارجہ نےمعروف صحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے کیا تہلکہ خیز انکشاف کیا