’’زینب قتل کیس ‘‘ سپریم کورٹ میں ایسی شخصیت نے قدم رکھا کہ سب کے پائوں تلے زمین ہل گئی۔

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر قصور میں زیادتی کے قتل ہونے والی زینب اور سات دیگر بچوں کے والدین سپریم کورٹ جا پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قصور واقعہ پر ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہو گئی،7 سالہ زینب اور دیگر 7 بچیوں کے والدین عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کا کہناتھا کہ ہماری معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا،چیف جسٹس آف پاکستان ہمیں انصاف فراہم کریں۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی سیاسی جلسے جلوسوں میں اس تاثر کو ہوا دے رہی ہیں کہ مقتولین بچوں کے والدین حکمرانوں سے نہیں بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا