زینب نہیں بچ سکی سائرہ کو تو بچا لو ،دکھی ماں فریاد لے کر قصور پہنچ گئی

لاہور (نیو زڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیڈیاں روڈ کی رہائشی والدہ بھی اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر قصور پہنچ گئی جس کی فریاد یہ ہے کہ میرے علاقے کی بااثر شخصیت نے میری بیٹی سائرہ کو اغواہ کر رکھا ہے جنہیں با زیاب کروانے کے لئے حکومت اس کی مدد کرئے ۔تفصیلات کے مطابق سائرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈیڈیاں والا کے رہائشی رانا امین کا فون آیا کہ اگر آپ لوگ آپنی بچی سائرہ کو لینا چاہتے ہیں تو آپ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے دے دیں ہم آپ کی بیٹی آپ کے حوالے کر دیں گے ۔جبکہ سائرہ کی دکھیاری والدہ کا کہنا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم ڈیڑھ لاکھ روپے ان کو نہیں دے سکتے لہذا سائرہ کو بازیاب کروانے میں ہماری مدد کی جائے ۔سائرہ کے والدین بھی زینب کے والدین کی طرح غم سے نڈھال ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس۔۔۔عدالت نے ملزمان کو فیصلہ سنا دیا