زینب نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہا ؟ جانئے۔۔۔

قصور (نیوزڈیسک)زینب کے والد نے وزیر اعلی شہباز شریف کا شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق زینب کے والد نے زینب کے قتل کے ہونے کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کی رہائی پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ ننھی زینب کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ جس جے بعد لوگ احتجاج کے لیے جمع ہو گئے اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔اس احتجاج میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2لوگ جان بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔اس احتجاج میں شامل افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور مقدامات بھی درج ہوئے تا ہم اب سب افراد کو رہا کر دیا گیا ہے اور مقدمات بھی خارج کر دئے گئے ہیں۔جس پر زینب کے والد امین نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔نیز انہوں نے شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے وہ زینب کے قاتلوں کو ضرور پکڑیں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ٹرمپ کی دھمکیوں پر بلاول بھٹو میں میدان میں آگئے۔۔۔ٹرمپ بارے ایسا اعلان کردیا کہ