زینب کا مرکزی ملزم پکڑ لیا گیا ہے اور اب۔۔۔“ عارف نظامی بھی میدان میں آ گئے، ہوشربا انکشاف کر کے سب کے ہوش اڑا دئیے

معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق زینب کا قاتل پنجاب پولیس کی حراست میں ہے جس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی پریس کانفرنس میں کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عارف نظامی نے کہا کہ ” میری اپنی اطلاعات کے مطابق، میں نے حکومتی ذرائع اور پنجاب کے ذرائع سے بھی تصدیق کی ہے کہ مرکزی ملزم پنجاب پولیس کی حراست میں ہے اور اس کی ڈی این اے ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اور شائد آج یا کل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود اپنی پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کریں گے۔ ملزم زینب کی فیملی کا قریبی عزیز بتایا جا رہا ہے۔“

ایک سوال کے جواب میں عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں ملزم کی گرفتاری میں پولیس کو تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون رہا ہے جبکہ ایم آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ گرفتاری شائد آج ہی ہوئی ہے اور تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹنگ کے بعد یہ تاثر ابھرا ہے کہ کل تک اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔“

Comments

comments