زینب کے والد نے شہاز شریف کا شکریہ کن الفاظ میں ادا کیا۔۔۔جانئے اس رپورٹ میں

قصور (نیوزڈیسک)زینب کے والد نے وزیر اعلی شہباز شریف کا شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق زینب کے والد نے زینب کے قتل کے ہونے کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کی رہائی پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ ننھی زینب کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔جس جے بعد لوگ احتجاج کے لیے جمع ہو گئے اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔اس احتجاج میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2لوگ جان بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔اس احتجاج میں شامل افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور مقدامات بھی درج ہوئے تا ہم اب سب افراد کو رہا کر دیا گیا ہے اور مقدمات بھی خارج کر دئے گئے ہیں۔جس پر زینب کے والد امین نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔نیز انہوں نے شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے وہ زینب کے قاتلوں کو ضرور پکڑیں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟چوہا کدھر ہے؟کس بڑے سیاستدان نے شاہد خاقان عباسی کو چوہا قرار دے دیا؟